Sunday, May 12, 2024

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج، ایجنڈا کے تحت صرف ایک بل پیش کیا جائیگا

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج، ایجنڈا کے تحت صرف ایک بل پیش کیا جائیگا
August 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا۔ میوچل لیگل اسسٹنس کرمنل بل منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔ مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں بیک ڈور رابطے بھی ہوئے۔ حکومت نے 7 بلز پر اپوزیشن کی حمایت مانگی لیکن صرف ایک پر ملی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کےایجنڈے میں صرف ایک بل ۔۔۔۔میوچل لیگل اسسٹنس کرمنل شامل کیا گیا۔ یہ بل رواں پارلیمانی سال میں مقررہ مدت میں سینیٹ سے منظورنہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں بیک ڈور رابطے ہوئے اور سارے عمل میں اسپیکر  اسد قیصر نے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے 7 مختلف بلز پر اتفاق رائے کے لیے اپوزیشن سے مشاورت کی جس میں اپوزیشن نے صرف ایک بل میوچل لیگل اسسٹنس (کریمنل) بل2020 کی حمایت کاعندیہ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان میڈیکل ٹریبونلز بل، پاکستان میڈیکل مشن بل، فیڈرل پبلک سروس کمیشن(رولز)ترمیمی بل او رسروےاینڈ میپنگ بل بھی شامل کرنےکی خواہاں تھی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے تجویز پیش کی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل کو بھی ایجنڈے کا حصہ بنایا جائے۔ لیکن اپوزیشن نے ایک بل کے علاوہ باقی تمام بلز پیش کرنے کی مخالفت کی جس پر حکومت  باقی بلز مؤخر کرنے پر رضامند ہو گئی۔