Thursday, May 9, 2024

پارلیمنٹ کا اجلاس رولز کے مطابق چلایا، اسد قیصر

پارلیمنٹ کا اجلاس رولز کے مطابق چلایا، اسد قیصر
September 17, 2020
پشاور (92 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا اجلاس رولز کے مطابق چلایا، عدم اعتماد کی تحریک لانا اپوزیشن کا آئینی حق ہے۔ ایف اے ٹی ایف بل پاس نہ ہوتا تو پاکستان پر پابندیاں لگ جاتیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا۔ اسد قیصر نے میڈیا سے بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس رولز کے مطابق چلایا۔ پارلیمنٹ نے جو قانون سازی کی وہ ملکی مفاد میں تھی۔ ایف اے ٹی ایف بل پاس نہ ہوتا تو پاکستان پر پابندیاں لگ سکتی تھیں۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا احتجاج بلا جواز ہے، اگر وہ عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں تو یہ ان کا جمہوری حق ہے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گندم اور آٹے کا مسئلہ ملک میں گندم کی کم پیدوار کی وجہ سے ہے۔ اسد قیصرکا مزید کہنا تھا کہ تجارت کو فروغ دینے کے لئے پشاور تا کابل اور جلال آباد تک موٹر وے کو سی پیک کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔