Sunday, September 8, 2024

پارلیمنٹ نے انہیں ایم کیو ایم کو منانے کا مشن سونپا ہے  : فضل الرحمان

پارلیمنٹ نے انہیں ایم کیو ایم کو منانے کا مشن سونپا ہے  : فضل الرحمان
August 17, 2015
کراچی(92نیوز)جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ نے انہیں ایم کیو ایم کو منانے کا مشن سونپا ہے ، الطاف بھائی سے گفتگو کے بعد وہ پرامید ہیں کہ وہ اپنے مشن میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی پہنچنے کے بعد قصر ناز پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کے پیش نظر ملک اور سیاسی نظام کا استحکام  ہے وہ ایم کیو ایم سے مذاکرات کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں ۔ مولانا کا کہنا تھا کہ الطاف حسین بھی کراچی آپریشن کے خلاف نہیں  ان کے تحفظات دور ہونے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے کوئی پیشگی شرائط نہیں ہیں بات چیت کے تسلسل سے جو پیشرفت ہوگی اس سے پارلیمنٹ  کو آگاہ کرونگا ۔