Thursday, March 28, 2024

پارلیمنٹ میں عوام کی بات نہیں ہوسکتی تو اب سڑکوں پر ہوگی، شاہد خاقان

پارلیمنٹ میں عوام کی بات نہیں ہوسکتی تو اب سڑکوں پر ہوگی، شاہد خاقان
October 23, 2020
صوابی (92 نیوز) رہنماء ن لیگ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں عوام کی بات نہیں ہوسکتی، اس لئے اب سڑکوں پر عوام کے حق کی بات کریں گے۔ صوابی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کرکے عمران خان کو لایا گیا جس نے ملک کو تباہ کردیا۔ سندھ کے عوام سوچتے ہوں گے کہ اگر آئی جی محفوظ نہیں تو ہماری حفاظت کون کرے گا، عمران خان کو اس کا جواب دینا پڑے گا، آئین توڑا گیا، صوبے پر حملہ کیا گیا لیکن کوئی جواب دینے والا نہیں۔ رہنماء ن لیگ کا کہنا تھا کہ اسپیکر صاحب اگر آپ کے پاس اختیار نہیں تو با عزت راستہ اختیار کر کے استعفی دیں، جب تک ملک کے فیصلے عوام نہیں کریں گے، ملک میں خوشحال اور ترقی نہیں آ سکتی۔ ووٹ کو اس لئے عزت دینا ہے کہ مہنگائی ختم ہو سکے۔ شاہد خاقان بولے کہ پی ڈی ایم آج اقتدار اور کرسی کی جنگ نہیں لڑ رہی، آئین اورجمہوریت کی جنگ لڑ رہی ہے۔ مزید کہا کہ ورکروں کے جذبے کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ فتح جمہوریت کی ہوگی۔