Sunday, May 19, 2024

پارلیمنٹ میں شہبازشریف نے اس درد کی نمائندگی کی جو ہر پاکستانی محسوس کر رہا ہے، مریم

پارلیمنٹ میں شہبازشریف نے اس درد کی نمائندگی کی جو ہر پاکستانی محسوس کر رہا ہے، مریم
June 17, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ،آج پارلیمنٹ میں شہباز شریف کی تقریر نے اس درد کی نمائندگی کی جو ہر پاکستانی محسوس کر رہا ہے۔

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ، اس وقت ہر شہری ملکی معیشت کی غیر معمولی حالت دیکھ رہا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ، آئی ایم ایف کی وجہ سے مہنگائی اور معیشت کی مسلسل تباہی کے بارے میں شہباز شریف کے خدشات ہر پاکستانی کے خدشات ہیں۔