Thursday, May 2, 2024

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر اعظم عمران خان بری

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر اعظم عمران خان بری
October 29, 2020

اسلام آباد(92 نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر اعظم عمران خان کو بری کر دیا ،عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ، شفقت محمود ، پرویز خٹک ، شوکت یوسفزئی  اور جہانگیر ترین سمیت دیگر ملزمان پر 12 نومبر کو فرد جرم لگے گی ۔

جج راجہ جواد عباسی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم مبشر علی کو بھی بری کر دیا۔

اس سے قبل عدالت وزیراعظم عمران خان کو ایس ایس پی تشدد کیس میں بری کر چکی ہے ، 2014 کے دھرنے کے دوران عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔