Tuesday, May 21, 2024

پارلیمنٹ توڑنے کے حق میں نہیں ہیں ، خورشید شاہ

پارلیمنٹ توڑنے کے حق میں نہیں ہیں ، خورشید شاہ
September 13, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہم پارلیمنٹ توڑنے کے حق میں نہیں ہیں ۔ خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا حکومت نے آرٹیکل 149 کا تذکرہ کرکے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ اس سے تباہی ہو گی، سندھ کے لوگ باہر آجائیں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا پاکستان ہمارے لیے بہت بڑی نعمت، چھاؤں اور پہچان ہے۔ وفاق ایک گلدستہ ہے ۔ اس کو کون تباہ کر رہا ہے؟ انہوں نے کہا کراچی میں ایک نئی بحث چھیڑ دی گئی ہے۔ کچرے پر سیاست نہیں ہوتی، کچرا تو لاہور میں بھی بہت ہے۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ کو توڑنے میں ہم کسی کے ساتھ نہیں۔ قیادت نے واضح کہہ دیا ہے جیوے پنجاب، جیوے سندھ، جیوے خیبر پختونخوا اور جیوے بلوچستان سے ہی وفاق بنتا ہے۔ خورشید شاہ بولے کشمیر کی صورتحال سامنے ہے ۔ اس وقت ایران کی صورتحال، افغان مذاکرات کی صورتحال سامنے ہے۔ جب ذمہ دار لوگ ایسے خطرات میں ایسی بات کرینگے تو صورتحال تشویشناک ہو گی۔