Friday, April 19, 2024

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے آج ہونیوالے ان کیمرا اجلاس کا مقام تبدیل

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے آج ہونیوالے ان کیمرا اجلاس کا مقام تبدیل
July 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے آج ہونے والے ان کیمرا اجلاس کا مقام تبدیل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس اب کمیٹی روم نمبر 2 کی بجائے قومی اسمبلی کے ہال میں ہوگا۔

اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول حکام افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، پاک بھارت تعلقات اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات ہوگی۔