Wednesday, May 8, 2024

پارلیمانی کمیٹی برائے قانون و انصاف نے چیئرمین نیب کو پیش ہونے کیلئے ٹائم دیدیا

پارلیمانی کمیٹی برائے قانون و انصاف نے چیئرمین نیب کو پیش ہونے کیلئے ٹائم دیدیا
May 16, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پارلیمانی کمیٹی برائے قانون و انصاف نے چیئرمین نیب کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے ٹائم دے دیا۔ قانون انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے چیئرمین نیب کو  22 مئی کو طلب کر لیا ہے ، پارلیمانی کمیٹی میں نیب کی طرف سے عرفان منگی پیش ہوئے۔ عرفان منگی کا  کہنا ہے چیئرمین نیب نےمجھے اس لئے بھیجا کہ آئندہ اجلاس میں پیش ہونے کیلئے وقت مانگوں ۔ پارلیمانی کمیٹی میں تحریک انصاف کے رکن  علی محمد کا کہنا تھا چیئرمین نیب نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا،چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال اچھی شہرت کے حامل ہیں۔