Friday, April 19, 2024

پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیے بغیر آرمی ایکٹ کی حمایت پر ن لیگ میں انتشار کا خدشہ

پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیے بغیر آرمی ایکٹ کی حمایت پر ن لیگ میں انتشار کا خدشہ
January 11, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیے بغیرآرمی ایکٹ میں حمایت پر ن لیگ میں انتشار کا خدشہ پیدا ہوگیا، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے بیشتر اراکین پارلیمنٹ پارٹی قیادت کے فیصلے پر برہم ہیں۔ ن لیگی 13 ایم این ایز اور3 سینیٹرز نے چودھری نثار سے رابطے اور ملاقاتیں کیں، چودھری نثار کو پارلیمانی سیاست میں متحرک کردار ادا کرنے کا مشورہ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق لیگی ارکان پارلیمنٹ نے خواجہ آصف کے کردار پر بھی تحفظات کا اظہار کردیا۔ ن لیگی ارکان پارلیمنٹ نے کہا کہ وقت اور حالات نے ثابت کیا ہے کہ آپکا موقف درست تھا۔ نواز شریف، اسٹیبلشمنٹ اور آپکے درمیان دوریاں پیدا کرنے والے آج خودساختہ انکے ترجمان بنے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطا بق لیگی ارکان پارلیمنٹ کا موقف تھا کہ آپ ملکی سیاست میں ان ہوں ہم غیر مشروط طور پر آپکے ساتھ کھڑے ہوں گے۔