Thursday, April 18, 2024

پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا افضل خان وزیر مملکت برائے خزانہ مقرر

پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا افضل خان وزیر مملکت برائے خزانہ مقرر
December 22, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا افضل خان کو وزیر مملکت برائے خزانہ بنا دیا گیا۔
رانا افضل خان کے قریبی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی میں ہونے والی ملاقات میں پارلیمانی سیکرٹری رانا افضل خان کو وزیر مملکت برائے خزانہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رانا افضل کی تقرری کا نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے جو 27 دسمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
اسحاق ڈار کی رخصت کے باعث وزیر خزانہ کا عہدہ خالی تھا۔
رانا افضل این اے 82 فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔