Sunday, May 19, 2024

پارلیمان میں دو زرداریوں سے مقابلہ کررہے ہیں، قاسم سوری

پارلیمان میں دو زرداریوں سے مقابلہ کررہے ہیں، قاسم سوری
December 28, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے پارلیمان میں دو زرداریوں سے مقابلہ کررہے ہیں۔ اپوزیشن بکھری ہوئی ہے، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔

منگل کے روز میڈیا سے گفتگو میں قاسم سوری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کبھی بھی استعفے نہیں دے گی، پیپلز پارٹی کا احتجاج بے مقصد اور بے وقت ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا اپوزیشن حکومت پراصلاحی تنقید کرے ذاتی نہیں، ماضی میں صرف لاہور شہر پر پیسہ خرچ کیا گیا۔

انہوں نے کہا تحریک انصاف بلا تفریق پورے پنجاب میں ترقیاتی کام کر رہی ہے، تحریک انصاف بھرپور تیاری کے ساتھ بلدیاتی الیکشن میں آئے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لئے اور بھی پیکج لے کر آئینگے، بلوچستان میں لسانیت سے بالا تر ہوکر کام کرینگے۔

قاسم سوری مزید بولے کہ کوشش کرینگے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، عمران خان کی قیادت میں سب متحد ہیں۔ انہوں نے کہا ہر جماعت اپنے کارکنوں کو تسلی دینے کے لئے کہتی ہے بس تھوڑا ہی وقت رہ گیا ہے۔