Saturday, April 27, 2024

پاراچنار: کرم ایجنسی میں انسداد پولیس کی خصوصی مہم شروع، ایک لاکھ تئیس ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

پاراچنار: کرم ایجنسی میں انسداد پولیس کی خصوصی مہم شروع، ایک لاکھ تئیس ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائینگے
December 30, 2015
پاراچنار (نائنٹی ٹو نیوز) پاراچنار کے علاقے کرم ایجنسی میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع کر دی گئی۔ ایک لاکھ تیئس ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے اور مختلف امراض سے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔ ایجنسی سرجن آفس پاراچنارميں پولیو ویکسی نیشن مہم سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایجنسی سرجن ڈاکٹر معین بیگم، ایم ایس ڈاکٹرحامد علی نے کہا کہ کرم ایجنسی ميں انسداد پولیو کی خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے اور بچوں کو حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے گزشتہ کئی سال سے کرم ایجنسی کا پولیو فری زون کا حامل ہونا یہاں کے قبائل کے بھرپور تعاون کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے کہا کہ پولیو سمیت تمام امراض سے کرم ایجنسی اور فاٹا کو پاک رکھنے کیلئے وہ محکہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔