Sunday, May 19, 2024

پابندی کے باوجود کلب میچز کھیلنے پر کرکٹر احمد شہزاد پر مزید چھ ہفتے کی پابندی عائد

پابندی کے باوجود کلب میچز کھیلنے پر کرکٹر احمد شہزاد پر مزید چھ ہفتے کی پابندی عائد
November 2, 2018
لاہور (92 نیوز) کرکٹر احمد شہزاد نئی مشکل میں پھنس گئے۔ قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی۔ ڈوپ ٹیسٹ میں پابندی کے باوجود کلب میچز کھیلنے پر پی سی بی نے مزید چھ ہفتے کی پابندی عائد کر دی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد نے کلب مییچز میں حصہ لے کر پابندی کی خلاف ورزی کی۔ احمد شہزاد نے اپنے بیان میں کہا کہ کلب میں بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بلایا گیا تھا۔ پی سی بی نے قومی کرکٹر کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سزا میں چھ ہفتوں کا اضافہ کر دیا۔ اس سے پہلے احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت ہونے پران کے خلاف چار ماہ تک کرکٹ نہ کھیلنے کی پابندی عائد کی گئی تھی۔