Sunday, September 8, 2024

پابندی کے باوجود عوام کی بڑی تعداد سی ویو پہنچ گئی

پابندی کے باوجود عوام کی بڑی تعداد سی ویو پہنچ گئی
September 11, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی میں سمندر پر نہانے کی پابندی کے باوجود عوام کی بڑی تعداد سی ویو پہنچ گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے ساحل سستی تفریح ہے۔ سمندر کنارے نا جائیں تو کہاں جائیں۔

سی ویو کراچی میں رات کو بھی عوام سمندر میں نہانے کے لیے کھنچے چلے آئے۔ حکومت کی طرف سے دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کے باوجود کچھ نے سمندر میں ڈوبکیاں لگائیں تو کچھ تیز لہروں کے ساتھ الجھتے رہے۔ آنے والوں کا کہنا تھا ساحل سستی تفریح ہے۔ یہاں نا آئیں تو کہاں جائیں۔

ادھر حکومت سے سی ویو سے عوام کو دور رکھنے کے لیے فلڈ لائٹس کو بند کرکے دیسی نسخہ آزمایا۔ جو پولیس اور لائف گارڈز نا ہونے کی بناء پر کار گر ثابت نہیں ہوا۔