Thursday, May 2, 2024

پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق نہ ہونے پر ایئربلیو کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد

پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق نہ ہونے پر ایئربلیو کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد
May 12, 2018
کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ  نے پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق مکمل نہ ہونے پر ائیربلیو کے خلاف پچاس ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ پی آئی اے حکام کو شام چار بجے تک حتمی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق کے معاملے کی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ائیر بلیو کے پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق نہ ہونے پر  50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ عدالت نے شاہین ائیرلائن کے پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق نہ ہونے پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور چیف ایگزیکٹو احسان صہبائی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔ جرمانےکی رقم فاطمہ فاونڈیشن میں جمع کروانے کی ہدایت کی۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو مشرف رسول نے عدالت کو بتایا کہ 369 پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق ہو چکی۔ 39 پائلٹس نے ڈگریوں سے متعلق حکم امتناعی لے رکھا ہے۔ عدالت نےشام تک حتمی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے ائیربلیوحادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے معاوضے کی رقم اتوار تک سپریم کورٹ میں جمع کروانے کا حکم دیا۔ عدالت نے بھوجا ائیرلائن حادثے کے معاملےکی رپورٹ آئی جی اسلام آباد سے طلب کر لی۔