Friday, April 26, 2024

پائلٹ کیپٹن عصمت محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع

پائلٹ کیپٹن عصمت محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع
December 11, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شراب کے نشے میں نجی کمپنی کے  جہاز اڑانے کے الزام میں گرفتار پائلٹ کپیٹن عصمت محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں پانچ دنوں کی توسیع کردی اور پولیس کو ملزم کے خلاف چالان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق پائلٹ عصمت محمود کو چودہ دنوں کا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے خلاف چالان پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے پولیس کو پانچ دنوں کی مہلت دے دی اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر چالان عدالت میں کیا جائے۔ عدالت نے ملزم پائلٹ کی ایک درخواست منظور کرلی جس میں استدعا کی گئی کہ پولیس ملزم کے دوہاتھوں کے بجائے صرف ایک ہاتھ پر ہھتکڑی لگائے۔ عدالت نے عصمت محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے دوبارہ جیل بھیجتے  ہوئے اسے سولہ دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔