Tuesday, May 7, 2024

پائریٹس آف کیرئیبین میں مرکزی کردار خاتون نبھائیں گے

پائریٹس آف کیرئیبین میں مرکزی کردار خاتون نبھائیں گے
June 28, 2020

لاس اینجلس ( 92 نیوز) ہالی ووڈ  کی معروف فلم پائریٹس آف کیرئیبین میں مرکزی کردار  خاتون اداکارہ نبھائیں گی،جس کیلئے آسٹریلین اداکارہ مارگوٹ روبی کو کاسٹ کرلیا گیا  ۔

معروف امریکی فلمساز ادارے والٹ  ڈزنی نے  پائریٹس آف کیرئیبین سلسلے کی نئی فلم میں مرکزی کردار کے لیے  خاتون اداکارہ  کو    کاسٹ کرلیا جس کیلئے 29سالہ نامور آسٹریلوی  نژاد اداکارہ مارگوٹ روبی  کا انتخاب کیا گیا ہے۔

  پائریٹس آف کیرئیبین کی کہانی مردوں کے مرکزی کرداروں کی فلموں سے  مختلف ہوگی، جسے برطانوی مصنفہ  کرسٹیانا ہڈسن لکھیں گی ،،اس سے  قبل کی پانچ  فلموں   میں کیپٹن جیک سپیرو  کا کردار اداکار جونی ڈیپ  ادا کرتے آئے ہیں۔

  پائریٹس آف کیرئیبین سیریز کی پہلی فلم  2003 ،دوسری فلم  2006، تیسری فلم 2007 ، چوتھی فلم مئی 2011  اور  پانچویں فلم مئی 2017 میں ریلیز کی گئی تھی۔ڈزنی  اسٹوڈیو کے مطابق نئی فلم سیریز  کی شوٹنگ دوہزار اکیس کے آخر میں شروع ہو گی ۔