Monday, September 16, 2024

ٹیکنالوجی کمپنیوں کا امریکی صدر کی نئی ویزا پالیسی پر اظہارتشویش

ٹیکنالوجی کمپنیوں کا امریکی صدر کی نئی ویزا پالیسی پر اظہارتشویش
February 6, 2017

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ویزا پالیسی پر اظہار تشویش، کمپنیوں کی انتظامیہ نے امریکی صدر کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ ایپل، فیس بک، گوگل، ٹوئٹر، مائیکروسوفٹ اور یاہو حکام ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھیں گے۔ خط میں امیگریشن پالیسیوں میں تبدیلی کے لیے زور دیا جائے گا۔

یہ ٹیکنالوجی کمپنیاں خط میں اپنے ملازمین کے امریکا کے لیے سفر کو یقینی اور آسان بنانے کی استدعا کریں گی۔ مجوزہ خط میں ان کمپنیوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ نئی ویزا پالیسی پر ٹرمپ انتظامیہ کی مدد کے لیے تیار ہیں۔

تارکین وطن ملازمین ملک کی ترقی میں کردار اداکرتے ہیں۔ کئی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد ان کمپنیوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور یہ ٹیکنالوجی کمپنیاں امریکا میں روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہیں۔