Monday, September 16, 2024

ٹیکنالوجی کمپنی انٹیل کا خسارے پر قابو پانے کیلئے 12ہزار ملازمین نکالنے کا اعلان

ٹیکنالوجی کمپنی انٹیل کا خسارے پر قابو پانے کیلئے 12ہزار ملازمین نکالنے کا اعلان
April 20, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی جن انٹل نے مسلسل خسارے کے باعث دنیابھر میں موجود ملازمین میں سے 12ہزار کو آئندہ برس تک نوکری سے فارغ کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ تعداد کمپنی کے ملازمین کا 11 فیصد بنتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت ٹیکنالوجی میں جن کی حیثیت رکھنے والی کمپنی انٹل کے دنیابھر میں ایک لاکھ سات ہزار تین سو ملازمین ہے۔ خیال رہے کہ انٹیل اس وقت کمپیوٹر چپ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ کمپنی کو موبائل ڈیوائسز کی تیاری میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب اس کی تمام تر توجہ کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپز کی تیاری پر مرکوز ہے۔ اطلاعات کے مطابق انٹیل کے شیئرز کی قیمتوں میں تین فیصد کمی واقع ہو چکی ہے۔ کمپنی کے مائیکرو پروسیسرز کی فروخت کی مد میں گزشتہ برس دو فیصد اضافی منافع کمایا تھا مگر رواں سال آخری تین مہینوں میں اسے چودہ فیصد خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔