Friday, April 26, 2024

ٹیکنالوجی، فن کے حسین شاہکار یورپ کے پہلے زیرسمندر عجائب گھر کاافتتاح

ٹیکنالوجی، فن کے حسین شاہکار یورپ کے پہلے زیرسمندر عجائب گھر کاافتتاح
January 17, 2017

لندن (ویب ڈیسک) یورپ کا پہلا زیر سمندر عجائب گھر حقیقت بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق ذہین برطانوی فنکار نے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے زیرسمندر عجائب گھر کو حتمی شکل دے ڈالی۔

جیسن ڈیکائرز ٹیلر کے بنائے مجسموں سے مزین یورپ کے پہلے زیرسمندر عجائب گھر کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ زیرسمندر عجائب گھر انتالیس فٹ گہرے پانی میں بنایا گیا ہے جس میں تین سو مجسمے رکھے گئے ہیں۔

مجسموں اور میوزیم کو سمندری مخلوق اور پانی کے نقصان سے بچانے کیلئے خصوصی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ اس انوکھے شاہکار کی تکمیل میں تین سال لگے۔ میوزیم کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ یہ عجائب گھر لانزاروٹ کے لاس کولوریڈز ساحل کے قریب واقع ہے۔