Thursday, April 25, 2024

ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے مراعاتی پیکج کا اعلان

ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے مراعاتی پیکج کا اعلان
October 17, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی حکومت نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لے مراعاتی پیکیج کا اعلان کردیا، بھارتی دھاگے کی درآمد روکنے کے لیے دس فیصد اضافی ڈیوٹی عائد ،قرضوں کی شرح سود میں بھی کمی کردی گئی۔ سروسز سیکٹر کا آٹھ فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس بھی ختم کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مراعاتی پیکج کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت بھارتی دھاگے کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر پندرہ فیصد کردی گئی ہے جبکہ ٹیکسٹائل ملز مالکان کے لیے قرضوں کے شرح سود میں ایک فیصد کمی کی گئی ہے۔ اپٹما نمائندوں کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو بچانے کے لیے بھارتی دھاگے کی درآمد پر اضافی ڈیوٹی کا مطالبہ تسلیم کرلیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹرکو 31 مئی تک کے ٹیکس ری فنڈ کردیے ہیں، سروسز سیکٹرپرعائد 8 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس بھی ختم کردیا گیا ہے جبکہ ٹیکسٹائل پیکیج کا نوٹیفیکیشن یکم نومبر کو جاری کردی جائے گا۔