Wednesday, May 8, 2024

ٹیکسٹائل سٹی فیصل آباد میں شہریوں کیلئے کپڑا خریدنا مشکل

ٹیکسٹائل سٹی فیصل آباد میں شہریوں کیلئے کپڑا خریدنا مشکل
October 22, 2019
فیصل آباد (92 نیوز) ٹیکسٹائل سٹی فیصل آباد میں بھی شہریوں کیلئے کپڑا خریدنا مشکل ہوگیا، صنعتی شہر کی سوغات کپڑا فی میٹر 50 روپے تک مہنگا  بکنے لگا۔ پاکستان کا مانچسٹر کہلائے جانے والے فیصل آباد  میں بھی  کپڑا مہنگا ہو گیا،  دکانداروں نےٹیکس،دھاگےکی قیمتیں بڑھنے کواضافے کی وجہ قراردےدیا، کپڑے کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کے ہوش اڑا دیے  کپڑے کی خریداری کیلئے آنے والے شہری مایوس لوٹنے لگے۔ کھانے پینے کی اشیاء کے بعد ٹیکسٹائل سٹی فیصل آباد میں شہریوں کے لیے کپڑے جیسی بنیادی ضرورت پوری کرنا بھی امتحان بن گیا ، صنعتی شہر کی سوغات کپڑا فی میٹر 50 روپے تک مہنگا ہوچکا ہے۔ بھوآنہ بازار ہو یا انار کلی، یا پھر کارخانہ بازار ہر مارکیٹ کے تاجروں کی الگ منطق ہے، کوئی دھاگے کی قیمت کو کوس رہا ہے تو کوئی ملوں پر لگے ٹیکسزکو قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتا رہا ہے۔ دوکانداروں کا کاروباری مندی پر رونا ایک طرف ، بدلتی رت کی مناسبت سے کپڑے کی خریداری کے لیےآئے شہری بھی مایوس لوٹنے لگے ہیں۔ خریدار کہتے ہیں کہ روٹی اور مکان تو پہلے ہی پہنچ سے دور ہو رہا تھا اب تیسری بنیادی ضرورت بھی سمٹتی جا ری ہے ۔ صنعت کے گڑھ میں کپڑوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے ہیں۔