Friday, April 19, 2024

ٹیکسوں کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا ، وزیراعظم

ٹیکسوں کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا ، وزیراعظم
January 20, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے غریب طبقے کو اوپر لانے کیلئے تاجروں سے مدد مانگ لی۔ انہوں نے کہا ٹیکسوں کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ مہنگائی کی آگ نے عام شہریوں کو ہی نہیں وزیراعظم کو بھی پریشان کر دیا۔ عمران خان کا کہنا ہے ان کی اپنی تنخواہ سے تو گھر کا خرچ بھی پورا نہیں ہوتا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا وہ نہ تو پیسہ بنارہے ہیں نہ ہی فیکٹریاں۔ اپنے کسی بھی رشتہ دار کو کوئی سہولت بھی فراہم نہیں کر رہے۔ عمران خان نے کہا قائداعظم بادشاہوں کی طرح رہتے تھے لیکن ٹیکس کا پیسہ دیکھ کر خرچ کیا۔ ٹیکس جمع نہیں ہو گا تو فلاحی ریاست کیسے بنے گی۔ وزیراعظم بولے انہیں مہنگائی کا احساس ہے، دیکھنا ہو گا کہ کون کون سے شعبوں میں مہنگائی کم کرنی ہے تاہم کچھ معاملات ہمارے کنٹرول میں نہیں۔ وزیراعظم نے معاشی ٹیم اور تاجروں کے درمیان معاہدہ خوش آئند قرار دے دیا۔