Friday, April 19, 2024

ٹیکسوں کی بھرمار سے تنگ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن سڑکوں پر آ گئی

ٹیکسوں کی بھرمار سے تنگ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن سڑکوں پر آ گئی
October 20, 2016
اسلام آباد (92نیوز) بہت ہو گیا اب اور ٹیکس نہیں دینگے۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ایکسپریس وے پر ٹرک کھڑے کرکے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کہتے ہیں حکومت مطالبات مان لے ورنہ عمران خان کے ساتھ 2 نومبر کو دھرنا دینگے۔ پارلیمنٹ کی طرف مارچ بھی کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات ہوں یا رجسٹریشن فیس ٹیکس پہ ٹیکس نے آئل ٹینکرز والوں کا برا حال کر دیا۔ صبر ٹوٹا تو ایسوسی ایشن نے ٹینکرز لیے اور سڑکوں پر مارچ کیا۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کئی گھنٹے جام رہی۔ مظاہرین کاکہنا تھا کہ جتنا وہ چل سکتے تھے حکومت کے ساتھ چلے لیکن اب اور ٹیکس نہیں دیں گے۔ مظاہرین نے کہا کہ وہ کسی پارٹی سے منسلک نہیں لیکن اگر مطالبات نہ مانے گئے تو پارلیمنٹ تک مارچ اور عمران خان کے ساتھ دھرنا دینگے۔ 600ٹینکر ز پشاور سے شہراقتدار لا کر ایئرپورٹ کو سپلائی بند کر دینگے۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت جی ایس ٹی ٹیکس پہلے ہی 17فیصد لے رہی ہے۔ اب اس میں مزید اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔