Monday, September 16, 2024

ٹیکساس:10ماہ کی جڑواں بہنوں کوکامیاب سرجری کےذریعےالگ کردیا گیا

ٹیکساس:10ماہ کی جڑواں بہنوں کوکامیاب سرجری کےذریعےالگ کردیا گیا
April 16, 2016
ٹیکساس(ویب ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس کے  ڈریسکول چلڈرن اسپتال میں پیدائشی طورپر جڑی ہوئی  دس ماہ کی جڑواں بہنوں کو کامیاب سرجری کے ذریعے الگ گر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ٹیکساس میں پیدا ہونیوالی زیمنا اور سکارلیٹ ہر نینڈز نامی بچیوں کے جسم پیدائشی طور پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے تھےتوان کی بڑی آنت اور مثانہ ایک ہی تھا   ڈریسکول چلڈرن اسپتال میں بارہ گھنٹے  طویل اور پیچیدہ آپریشن میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے حصہ لیا پیڈریاٹک سرجن ہارون پٹیل نے کہا کہ بچیوں کا آپریشن انتہائی کامیاب رہا جس کیلئےبہترین سرجنز نے  بھر پور تیاری  کے ساتھ حصہ لیا اور  کوئی پیچیدگی پیدا نہیں ہوئی  ،ان جڑواں بہنوں کے ساتھ کیٹلینا نامی تیسری بہن کی پیدائش بھی ہوئی جو  بالکل تندرست و توانا تھی  انہوں نے بتایا کہ  ایسی پیدائش  کا پانچ کروڑ میں ایک چانس ہوتا ہے جبکہ آپریشن کیلئے فزیشنوں،،پیڈریاٹک اور پلاسٹک  سرجری کے علاوہ یورولوجسٹس کی ٹیم کئی ماہ سے تیاری کر رہی تھی بچیوں کی مکمل صحتیابی تک اسپتال میں رکھا جائیگا  ۔