Sunday, May 19, 2024

ٹیکساس کے ملٹری ائیر بیس میں 3 مشتبہ افراد داخل ہو گئے

ٹیکساس کے ملٹری ائیر بیس میں 3 مشتبہ افراد داخل ہو گئے
October 16, 2017

آسٹن (92 نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس کے ملٹری ائیر بیس میں تین مشتبہ افراد داخل ہو گئے جن میں سے دو کو حراست میں لے لیا گیا۔
خبرایجنسی کےمطابق تین مشتبہ کار سوار غیر قانونی طور پر جائنٹ بیس سان انٹونیو رینڈولف میں داخل ہوئے جس پر فوری بیس میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے عملے کو اپنے کمروں اور دفاتر میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے تین میں سے دو افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک شخص کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ۔ اعلامیے کے مطابق تینوں افراد بیرونی باؤنڈری پر لگی باڑ کاٹ کر بیس کے اندر داخل ہوئے۔
واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ۔