Thursday, March 28, 2024

 ٹیکساس میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب آ گیا، کئی ٹاؤنز زیرآب، مکینوں کو گھر خالی کرنے کا حکم

 ٹیکساس میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب آ گیا، کئی ٹاؤنز زیرآب، مکینوں کو گھر خالی کرنے کا حکم
May 22, 2015
ٹیکساس (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ کئی ٹاؤنز زیرآب آ گئے ہیں۔ ٹیکساس میں وشاٹا فالز کے علاقوں میں کئی گھر زیرآب آگئے ہیں جبکہ لوگوں کی گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں۔ سڑکوں اور پارکنگ ایریاز میں بھی سیلاب کا پانی کھڑا ہے جبکہ ان علاقوں کے مکینوں کو گھر خالی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا کہا گیا ہے۔ وشاٹا فالز میں ایک برس کی خشک سالی کے بعد موسلادھار بارشیں ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ٹیکساس میں موسم مزید خراب ہونے کا امکان ہے۔