Saturday, June 15, 2024

ٹیکساس میں سمندری طوفان : پانی کئی شہروں میں داخل، آٹھ لاکھ افرادمتاثر

ٹیکساس میں سمندری طوفان : پانی کئی شہروں میں داخل، آٹھ لاکھ افرادمتاثر
August 26, 2017

ٹیکساس (92 نیوز) ساحلوں کی جانب بڑھنے والے سمندری طوفان ہاروی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ یہ شدید سمندری طوفان رات گئے امریکی ریاست ٹیکساس سے ٹکرایا جس کے بعد پانی شہرکی گلیوں اورمکانوں میں داخل ہوگیا۔

تیز آندھی کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ مواصلاتی و بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

امریکہ میں سمندری طوفان ہاروی کیٹیگری چار کی انتہائی شدت اختیار کرتے ہوئے ٹیکساس کے ساحل سے ٹکرایا۔۔۔موسمیاتی ماہرین کے مطابق یہ طوفان جان لیوا خطرے کا حامل ہے جو انسانی جانیں لے سکتا ہے۔

سمندری طوفان اپنے ساتھ دوسو کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ تیز رفتار کے جھکڑ اور طوفانی بارشیں بھی ساتھ لایا ہے جس سے ریاست میں سیلاب آنے کا خطرہ ہو گیا ہے۔

طوفان سے ساحلی شہر کارپس کرسٹی کے رہائشی  شدید مشکلات کا شکار ہیں طوفانی ہواؤں کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔اورمجموعی طور پر آٹھ لاکھ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق شہر لوگ اپنے گھروں کو چھوڑچکے ہیں اور کاروباربھی بند کر دیئے ہیں۔لوگوں نے ضروریات زندگی کی اشیا کو ذخیرہ کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ مارکیٹوں میں سامان کی قلت ہوگئی ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق گزشتہ 13برسوں میں یہ امریکہ میں آنے والا سب سے خطرناک طوفان ہے۔ادھرامریکی خلائی ادارے ناسا نے ایسی تصاویر جاری کی ہیں جن میں سمندری طوفان ہاروی کو خلا سے دیکھا جا سکتا ہے۔