Wednesday, May 1, 2024

ٹیکساس میں سالانہ مردی گراس فیسٹیول کا انعقاد

ٹیکساس میں سالانہ مردی گراس فیسٹیول کا انعقاد
May 7, 2018
ٹیکساس( 92 نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انٹونیو میں سالانہ مردی گراس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین اور مردوں کےعلاوہ بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ فیسٹیول کے شرکا نے منفرد لباس اور کاسٹیوم پہن رکھے تھے جبکہ بڑے کاروان میں میوزک بینڈز نے اپنی دھنوں سے شائقین کا لطف دوبالا کیا۔ مختلف فلوٹس بھی روایتی کرداروں اور علاقے کی ثقافت کو روشناس کرتے نظر آئے۔