Friday, April 26, 2024

ٹیکساس میں احتجاجی ریلی کے دوران فائرنگ، بھگدڑ سے ایک شخص زخمی

ٹیکساس میں احتجاجی ریلی کے دوران فائرنگ، بھگدڑ سے  ایک شخص زخمی
July 26, 2020
ٹیکساس (92 نیوز) ٹیکساس میں احتجاجی ریلی کے دوران گولیاں چلنے سے بھگدڑ مچ گئی۔ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں احتجاجی ریلی کے دوران اچانک گولیاں چل گیئں۔ گولیوں کی آواز سے لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی اور وہ خود کو بچانے کے لئے گھبراہٹ میں دایئں بایئں بھاگنے لگے۔ احتجاجی ریلی کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ حملہ آور گاڑی میں سوار تھا جبکہ زخمی ہونے والا شخص احتجاجی ریلی میں شریک تھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمی شخص کی حالت شدید خطرے میں ہے۔ پولیس نے عوام کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس علاقے کا رخ نہ کریں۔