Thursday, March 28, 2024

ٹیکساس میں ائیر ریس ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل مرحلے کا انعقاد

ٹیکساس میں ائیر ریس ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل مرحلے کا انعقاد
November 19, 2018
ٹیکساس (92 نیوز) ٹیکساس میں ائیر ریس ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل مرحلے کا انعقاد کیا گیا۔ پائلٹس نے جہازوں کے حیران کن کرتب دکھا کر دیکھنے والوں پر سحر طاری کر دیا۔ چیک ری پبلک کے مارٹن سونکا نے ہوابازی کا  شاندارمظاہرہ کیا اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اے ٹی پی ٹینس کے فائنل میں بڑا اپ سیٹ ہوا۔ جرمنی کے الیگزینڈر  زیویرو نے عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ کو دھول چٹا کر ٹائٹل جیت لیا۔ زیویرو کی جیت کا اسکور  چھ، چار اور چھ، تین رہا۔ کیوبا کے دارلحکومت ہوانا میں شاندار میراتھن ریس منعقد ہوئی۔ ریس میں 6 ہزار شرکاء نے حصہ لیا۔ مشہور ہالی ووڈ ایکٹر ول اسمتھ بھی ریس کے شرکاء میں شامل تھے۔ میراتھن کے آرگنائیزر کا کہنا تھا کہ ریس امریکہ اور کیوبا کے درمیان فاصلے کم کرنے کا ذریعہ ہے۔