Tuesday, May 21, 2024

ٹیکساس، میوزک ویڈیو کی فلمنگ ٹیم پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک

ٹیکساس، میوزک ویڈیو کی فلمنگ ٹیم پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک
December 29, 2019
ٹیکساس (92 نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس میں میوزک ویڈیو کی فلمنگ ٹیم پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ہیوسٹن کے قریب ایک گھر میں ایک ہسپانوی گروپ میوزک وڈیو کی فلمنگ کر رہا تھا کہ اچانک کاروں میں سوار کچھ لوگوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ پولیس  کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔