Saturday, April 27, 2024

ٹیکساس ، فائرنگ سےجاں بحق ہونیوالی سبیکا شیخ کی میت 2 روز بعد پاکستان پہنچے گی

ٹیکساس ، فائرنگ سےجاں بحق ہونیوالی سبیکا شیخ کی میت 2 روز بعد پاکستان پہنچے گی
May 20, 2018
کراچی (92 نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس میں جنونی شخص کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی طالبہ سبیکا شیخ کی میت دو روز بعد پاکستان پہنچے گی۔ سنہرے مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے امریکہ جانے والی سبیکا شیخ کے گھر گلشن اقبال میں آج بھی تعزیت کے لئے لوگ پہنچ رہے ہیں۔ اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔ مقتولہ کے والد نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں ہیں ، سبیکاکی میت آنے میں مزید دو دن لگیں گے۔ سبیکا کی اسکول پرنسپل شہلا شمیم بھی تعزیت کے لئے ان کے گھر پہنچیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبیکا ہونہار طالب علم تھی۔ مختلف سیاسی ، سماجی تنظیم کے رہنما بھی تعزیت کے لئے مقتولہ کے گھر پہنچ رہے ہیں۔