Monday, September 16, 2024

ٹیکساس: شدید طوفان نے تباہی مچا دی ٹیکساس ، طوفان کے باعث 2افرادزخمی،12موبائل مکان تباہ

ٹیکساس: شدید طوفان نے تباہی مچا دی ٹیکساس ، طوفان کے باعث 2افرادزخمی،12موبائل مکان تباہ
March 9, 2016
نیویارک(ویب ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس میں آنے والے شدید طوفان نے تباہی مچا دی جہاں  کم ازکم دو افراد زخمی اور بارہ موبائل مکان تباہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق   شمالی ٹیکساس میں رات گئے آنے والے طوفان سے کئی مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں  درجنوں موبائل مکان مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں ۔ طوفان سے ڈلاس کے چھیالس کلومیٹر مشرق میں واقع ضلع  ٹارنٹ میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے جہاں طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید  ژالہ باری بھی ہوئی اور  طوفان اپنے راستے میں آنے والی ہرعمارت اور جیز کو زمین پر بچھاتا چلا گیا اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے علاقے میں جن پھر گیا ہو  اور ضلع بھر میں ہر طرف تباہی کے مناظر دکھائی دیتے ہیں اور تباہ شدہ مکانوں کا ملبہ بکھرا پڑا ہے۔