Thursday, April 18, 2024

ٹیکساس: زیرتعمیر پل تیز ترین ٹرک کی ٹکر سے زمین بوس

ٹیکساس: زیرتعمیر پل تیز ترین ٹرک کی ٹکر سے زمین بوس
March 27, 2015
ٹیکساس (ویب ڈیسک) ٹیکساس میں زیرتعمیر پل ٹرک کی ٹکر لگنے سے گر گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیزرفتار ٹرک نے سنٹرل ٹیکساس میں زیرتعمیر پل کے ایک ستون کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں پل گر گیا۔ حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں تین کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثہ سلاڈو شہر کے قریب پیش آیا، جس کے بعد ہائی وے کے دونوں اطراف کو بند کر دیا گیا ہے۔ گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہونے سے ہائی وے کے دونوں اطراف گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں۔