Friday, April 19, 2024

ٹیکساس: جان بچانے کی مشقوں کے دوران آرمی کمانڈر نے حقیقت میں بچے کو پانی میں ڈوبنے سے بچا لیا

ٹیکساس: جان بچانے کی مشقوں کے دوران آرمی کمانڈر نے حقیقت میں بچے کو پانی میں ڈوبنے سے بچا لیا
October 28, 2015
ٹیکساس (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں جان بچانے کی مشقوں کے دوران کاؤنٹی ایمرجنسی سروسز کے عملے نے حقیقت میں ڈوبتے بچے کو بچا لیا۔ ٹیکساس کے علاقے نیو براؤن فیلز میں کاؤنٹی ایمرجنسی سروسز کے کمانڈر کریگ اسمتھ آرمی کیڈٹس کو پانی میں کسی کی جان بچانے کے حوالے سے تربیت دے رہے تھے کہ اسی دوران پانی میں ایک بچہ ڈوبتا دکھائی دیا جو مدد کے لیے چیخ وپکار کر رہا تھا۔ کمانڈر اسمتھ نے پانی میں چھلانگ لگائی اور بچے کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ یوں آرمی کے زیرتربیت کیڈٹس کو پانی میں ریسکیو آپریشن کا ایک حقیقی واقعہ دیکھنے کو مل گیا۔ آرمی کیڈٹس بچے کو کنارے پر لے آئے اور بعد میں اسے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ کمانڈر کریگ اسمتھ کا کہنا تھا کہ بچے کو ڈوبنے سے بچا کر بے حد خوشی محسوس کی۔