Saturday, April 20, 2024

ٹیکس گوشوارے جمع کرانیکی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ

ٹیکس گوشوارے جمع کرانیکی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ
September 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ بڑھانے کا اعلان وزیر خزانہ نے کراچی چیمبرز آف کامرس کے وفد سے ملاقات میں کیا۔

اس سے قبل ایف بی آر نے ٹیکش گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ نہ بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔