Thursday, March 28, 2024

ٹیکس گزاروں کے آڈٹ کرنے کے طریقہ کار میں بنیادی تبدیلیاں

ٹیکس گزاروں کے آڈٹ کرنے کے طریقہ کار میں بنیادی تبدیلیاں
June 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ٹیکس گزاروں کے آڈٹ کرنے کے طریقہ کار میں بنیادی تبدیلیاں کر دی گئیں، ٹیکس گزاروں اور ایف بی آر کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے ٹیکس گزار کو مزید اختیارات دے دیئے گئے۔ ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لیے ٹیکس کی تشخیص کرنے والی کمیٹی کے ذریعے تنازعات کا حل تلاش کرنے کا نظام بنا دیا گیا۔ ٹیکس گزاروں کے پروفائل کے سلسلے میں ایف بی آر نے نئے اقدامات کا اعلان کر دیا۔ ٹیکس گزاری اٹھنے والے اخراجات کے غلط کلیم پلنٹی کے بغیر واپس لینے کی سہولت دے دی گئی۔ مختلف اداروں کے ڈیٹا بیس تک رسائی کا اختیار ایف بی آر کو حاصل ہو گیا۔ آڈٹ کے بنیادی طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی ای آدٹ کا نظام جاری کر دیا گیا۔ نان پرافٹ فلاحی اداروں کے لیے ٹیکس گزاری کے ضمن میں نیا نظام وضع کر دیا گیا۔ یکم جنوری 2021 سے بزنس کے غیر قانونی اخراجات کلیم کرنے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔ غیر رجسٹرڈ کاروباروں کو مال کی سپلائی پر اخراجات ٹیکس سے منہا کرنے کی اجازت واپس لے لی گئی۔ فیکٹری مالکان کو ضائع شدہ مال پر ٹیکس نہ دینے کی رعایت دے دی گئی۔