Saturday, April 27, 2024

ٹیکس گزاروں کو توسیع شدہ تاریخ گزرنے کے بعد بھی گوشوارے داخل کرنے کی اجازت

ٹیکس گزاروں کو توسیع شدہ تاریخ گزرنے کے بعد بھی گوشوارے داخل کرنے کی اجازت
December 10, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو توسیع شدہ تاریخ گزرنے کے بعد بھی گوشوارے داخل کرنے کی اجازت دے دی ۔

ایف بی آر کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ  ٹیکس گزاروں کو توسیع شدہ تاریخ گزرنے کے بعد بھی گوشوارے داخل کرنے کی اجازت ہے، توسیع شدہ تاریخ گزرنے کے بعد بھی قانون کے مطابق سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی اجازت ہے۔ٹیکس گزار جتنا جلد ممکن ہو اپنے ٹیکس گوشوارے داخل کر لیں،  کیونکہ دیر سے گوشوارے فائل کرنے والے پرقانوناًجرمانہ بھی اسی حساب سے عائد ہو گا۔

ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے 8 دسمبر کے بعد بھی بغیر جرمانہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی اجازت دی تھی،جس کے لئے آن لائن یا مینوئل طریقہ سے متعلقہ فیلڈ دفتر کو تاریخ میں توسیع حاصل کرنےکے لئے  8 دسمبر تک درخواست جمع کرانا ضروری تھا۔

ایف بی آرنے کہا کہ ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کے اہل ہونے کے باوجود گوشوارے داخل نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق جلد کاروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔