Friday, March 29, 2024

ٹیکس کٹوتی کے بغیر ‏براڈشیٹ کمپنی کو 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر جرمانے کی ادائیگی کے معاملے پر نیب کو نوٹس

ٹیکس کٹوتی کے بغیر ‏براڈشیٹ کمپنی کو 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر جرمانے کی ادائیگی کے معاملے پر نیب کو نوٹس
January 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ٹیکس کٹوتی کے بغیر ‏براڈشیٹ کمپنی کو 2 کروڑ87 لاکھ ڈالر جرمانے کی ادائیگی کے معاملے میں‏ ود ہولڈنگ ٹیکس جمع نہ کرانے پر ایف بی آر نے نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔

 ذرائع کے مطابق ‏ایف بی آر نے نوٹس ڈائریکٹر جنرل نیب ہیڈ کوارٹرز کو جاری کیا۔ انکم ٹیکس ایکٹ کے مطابق نیب ایف بی آر کو 43 لاکھ ڈالر ٹیکس جمع کرائے۔ ایف بی آر ‏براڈ شیٹ کو 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی رقم پر 43 لاکھ ڈالر  ٹیکس کاٹنا تھا۔ ایف بی آر ‏انکم ٹیکس ایکٹ کے مطابق نیب ایف بی آر کو 43 لاکھ ڈالرٹیکس جمع کرائے۔ براڈ شیٹ کو 28.7 ملین ڈالر کی رقم پر 43 لاکھ ڈالر  ٹیکس کاٹنا تھا۔ ‏قواعد کے مطابق جرمانہ ادائیگی سے پہلے 15 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کاٹنا تھا۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے ‏نیب نے براڈشیٹ کو ادائیگی کے وقت 43 لاکھ ڈالر یعنی 69 کروڑ روپے ٹیکس نہیں کاٹا۔ قانون کی بالادستی کیلئے نیب کو نوٹس جاری کیا گیا۔