Saturday, April 20, 2024

ٹیکس کمشنرز کو ٹیکس چھوٹ معطل کرنے کا اختیار دیدیا گیا

ٹیکس کمشنرز کو ٹیکس چھوٹ معطل کرنے کا اختیار دیدیا گیا
July 4, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ایف بی آر نے ایگزمپشن سرٹیفکیٹ اسکینڈل سے کچھ  نہ سیکھا ، ٹیکس چوری اور مالی بدعنوانیوں کیلئے ایک اور راہ ہموار ٹیکس کمشنرز کو مقامی سطح  پر ٹیکس چھوٹ دینے کا  اختیار دے دیا۔

ایف بی آر نے ایگزمپشن سرٹیفکیٹ اسکینڈل سے بھی کچھ نہ سیکھا، فیڈرل بورڈ  آف  ریونیو نے ٹیکس کمشنروں کو  مقامی سطح  پر ٹیکس چھوٹ معطل  کرنے  کا  اختیار دے دیا۔چھوٹ دینے کےلیے خود جاری کردہ سرٹیفکیٹ کو مسترد کرنے کا  بھی اختیار دے دیا گیا ،یہ اختیار  ایک خط کے ذریعے دیا گیا ہے،خط کی کاپی 92 نیوز نے حاصل کرلی۔

اس سے قبل  یہ اختیار صرف ایف بی آر آڈٹ ونگ کے پاس تھا۔ہرسال کم از کم 100 ارب روپے کے ٹیکس چھوٹ کے سرٹیفکیٹ امپورٹرز اور ٹیکس گزاروں کی جانب سے داخل کئے جاتے ہیں۔

ان سرٹیفکیٹس کے اجراسے بدعنوانی اور ٹیکس چوری کا ایک سکینڈل ایف بی آر پہلے بھی بھگت چکا ہے  ،  ایگزمپشن سرٹیفکیٹ    اسکینڈل پر تحقیقات 3 سال سے کسی نتیجے پر  نہیں  پہنچ سکیں ہیں ۔ تاہم  اب ایف بی آر کے  اس  فیصلے سے ٹیکس  چوری اور  مالی  بدعنوانیوں   کا خدشہ بڑھ  جائے گا ۔