Wednesday, April 24, 2024

ٹیکس کلیکشن کے معاملے پر وفاق اور حکومت سندھ میں ٹھن گئی

ٹیکس کلیکشن کے معاملے پر وفاق اور حکومت سندھ میں ٹھن گئی
July 3, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان ٹیکس کلیکشن کا معاملہ شدت اختیار کرگیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے پہلی بار وفاق کو جھٹکا۔ صوبائی حکومتوں نے آئندہ وفاق کے لئے بغیر فیس کے ودہولڈنگ ٹیکس جمع کرنے سے انکار کردیا۔ ٹیکس کلیکشن کے معاملے پر وفاق اور حکومت سندھ میں ٹھن گئی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ٹیکس کلیکشن اور محصولات خرچ کرنے کی پالیسی میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا گیا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان ٹیکس کلیکشن کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے ۔ورلڈ بینک ریونیو ریزنگ پراجیکٹ کی تفصیلات سامنے آنے پر وفاق اور صوبائی حکومت پر تنازع شروع ہوا۔ ایف بی آر ذرائع نے بتایا ہے کہ  صوبائی حکومتوں نے آئندہ وفاق کے لئے بغیر فیس کے ودہولڈنگ ٹیکس جمع کرنے سے انکار کردیا ہے۔ سندھ حکومت نے ودہولڈنگ ٹیکس کی دوسری بڑی قومی کلیکشن کی بنیاد پر فیس کا معاملہ سرعام اٹھایا ہے۔ ٹیکس کلیکشن کے معاملے پر آج ایف بی آر اور سندھ حکومت کے حکام ایکسچینج آف نوٹس کریں گے۔ معاملہ پر پیش رفت کے بارے میں ورلڈ بینک ریونیو ریزنگ پراجیکٹ افسران کو بھی آگاہ کیا جائے گا، فیس کا معاملہ کلیکشن کی رقوم میں اضافے کی بنیاد پر طے کیا جائے گا۔ ورلڈ بینک کے پراجیکٹ میں نئے معاہدے کی بنیاد پر تبدیلیاں کی جائے گی، وفاق اور صوبوں کے درمیان ٹیکس کلیکشن کے نئے معاہدے کی راہ بھی ہموار کی جائے گی۔