Tuesday, April 23, 2024

ٹیکس چوری روکنے کے لیے نادرا اور ایف بی آر کے درمیان تعاون کا فیصلہ

ٹیکس چوری روکنے کے لیے نادرا اور ایف بی آر کے درمیان تعاون کا فیصلہ
October 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ٹیکس چوری روکنے کے لیے نادرا اور ایف بی آر کے درمیان تعاون کا فیصلہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق نادرا ظاہر کردہ آمدن سے زائد پراپرٹی کی خریدوفروخت کرنیوالے شخص کا ریکارڈ ایف بی آر کو فراہم کر دے گا۔ نادرا مارکیٹ ریٹ سے زائد قیمت پر خریدی گئی پراپرٹی کی اطلاع بھی دے گا۔ نوٹس ملنے پر ٹیکس کی رقم ادا کر دی جائے تو معاملہ طے ہو جائے گا۔ یہ اقدام مارکیٹ میں پراپرٹی کے ذریعے ٹیکس چوری عام ہونے کی خبروں کے بعد اٹھایا جا رہا ہے۔