Thursday, April 25, 2024

ٹیکس چوری ختم کرنے کے لیے مجھے عوام کی ضرورت ہے، وزیراعظم

ٹیکس چوری ختم کرنے کے لیے مجھے عوام کی ضرورت ہے، وزیراعظم
June 21, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری ختم کرنے کے لیے مجھے عوام کی ضرورت ہے۔ قوم کے نام اپنے اہم پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہم اس وقت قرضوں کی دلدل میں پھنس چکے ہیں۔ گزشتہ 10 سال میں پاکستان کا قرض 6 ہزار سے 30 ہزار ارب تک پہنچا۔ قرضوں کا سود ادا کرنے کیلئے قرض لیے ہیں۔ وزیراعظم بولے ٹیکس چوری ختم کرنے کے لیے مجھے عوام کی ضرورت ہے۔ قوم کے بغیر قرضوں کے دلدل سے نہیں نکلا جاسکتا۔ سیلاب اور زلزلے پر پاکستانیوں نے بھرپور مدد کی۔ انہوں نے کہا کرپشن کا خاتمہ ہر صورت میں یقینی بنائیں گے۔ عمران خان نے کہا ایمنسٹی اسکیم آپ کے لیے سنہری موقع ہے۔ ایف بی آر کے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے۔ میں نہیں چاہتا کہ عوام کو مشکلات کا سامنا ہو۔ پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکالیں۔ 30جون تک اثاثے ظاہر کئے جا سکتے ہیں۔