Tuesday, April 23, 2024

ٹیکس چوروں کیخلاف وزیراعظم کا کریک ڈاؤن کا عندیہ

ٹیکس چوروں کیخلاف وزیراعظم کا کریک ڈاؤن کا عندیہ
June 4, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم نے ٹیکس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا، عمران خان نے کہا ٹیکس چوروں کو پکڑنے کیلئے ادارے حکومت کے ساتھ ہیں،30 جون کے بعد کسی کو بھی رعایت نہیں ملے گی۔ ٹیکس چور تیار ہوجائیں،اب کی بار بچ نہیں پائیں گے،وزیراعظم عمران خان نے بھی 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کیخلافکریک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا، عمران خان کی زیرصدارت اقتصادی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں 11جون کے بجٹ پر بھی مشاورت ہوئی ۔ وزیراعظم نے کہا ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس ریٹرنزکی تاریخ میں توسیع سے بھی جو فائدہ نہ اٹھائے اسے کوئی رعایت نہیں دیں گے،ٹیکس ریٹرنز کی تاریخ میں توسیع سے حکومت کو ملنے والے ٹیکس ریونیو پر حماد اظہر نے بریفنگ دی،چیئرمین ایف بی آرنےایمنسٹی اسکیم پر اب تک کی پیشرفت کا بتایا۔ وزیراعظم نے ٹیکس گوشواروں میں کمی پراظہار تشویش کیا اور ایف بی آر کو نظام میں بہتری لانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر نے مالدار افراد کا ڈیٹا طلب کرلیا،اس سے قبل تمام بینکوں سے اکاؤنٹ ہولڈرز کی تفصیلات مانگی گئی تھیں۔ وزیراعظم کی زیر صدارت معاشی صورت حال سے متعلق جائزہ اجلاس بھی ہوا جس میں  مشیر خزانہ ،  چیئر مین ایف بی آر اور وزیر مملکت برائے ریونیو سمیت اقتصادی ماہرین شریک ہوئے ۔ اجلاس میں  ملک کے مالیاتی معاملات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ  آئند مالی سال کے بجٹ سے متعلق تجاویز پر مشاورت کی گئی ۔