Thursday, April 18, 2024

ٹیکس چوروں اور کرپٹ افسروں کی اطلاع دیں، انعام پائیں، ایف بی آر کی اسکیم متعارف

ٹیکس چوروں اور کرپٹ افسروں کی اطلاع دیں، انعام پائیں، ایف بی آر کی اسکیم متعارف
May 6, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) ایف بی آر نے ٹیکس چوری کی اطلاع دینے والوں کے لیے انعامی اسکیم متعارف کرا دی۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ  ٹیکس چوری کی اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ ویسل بلوئرز انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس چوری کی معلومات دے سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو افسروں کی کرپشن اور بدتمیزی کی اطلاع بھی دی جا سکتی ہے۔ انعام صرف مصدقہ اطلاع دینے پر ہی دیا جائے گا۔ اطلاع سے ٹیکس چوری کی رقم نہ ملنے پر انعام نہیں دیا جائے گا۔ پرانی اطلاع پر بھی کوئی انعام نہیں دیا جائے گا۔