Friday, April 19, 2024

ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5ہزار 500ارب ، ایف بی آر میں پھوٹ پڑ گئی

ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5ہزار 500ارب ، ایف بی آر میں پھوٹ پڑ گئی
June 8, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5 ہزار500 ارب کرنے پر ایف بی آر میں پھوٹ پڑ گئی۔ ٹیکس وصولیوں کا ہدف  لیکر چیئرمین شبر زیدی اور دیگر افسر اپنے اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے،ایف بی آر افسران نے موقف اختیار کیا کہ آئندہ مالی سال میں ساڑھے پانچ ہزار ارب ٹیکس جمع نہیں کر سکتے  ، اہداف 5 ہزار روپے کرنے کی تجویز دے دی ۔جبکہ چیئرمین  شبر زیدی نے  کہا کہ وزیر اعظم سے 5 ہزار500 ارب کا ٹیکس وصول کرنے کا وعدہ کر چکا ہوں ۔ پی ٹی آئی سرکار کی جانب سے  پہلا وفاقی بجٹ پیش کرنے میں چند دن باقی رہ گئے ، ٹیکس اہداف کیا ہوں گے، ابھی تک فیصلہ نہ ہوسکا ، چیئرمین ایف بی آر اور افسران میں اختلافات پیدا ہوگئے ،دونوں  اپنے اپنے موقف پر ڈٹ گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر افسران کا موقف ہے کہ 5500 ارب کا ٹیکس ہدف رکھا گیا تو حاصل کرنا ناممکن ہوگا کیونکہ ادارے کے پاس اتنے پیسے جمع کرنے کی صلاحیت ہی نہیں ، ٹیکس ہدف 5 ہزار ارب کرنے کی تجویز بھی دے دی۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی اپنے موقف پر قائم ہیں ، کہا کہ آئندہ مالی سال میں 55 سو ارب اکٹھے کرکے دینے کا وعدہ کرچکے ہیں ، 200 ارب روپے کی بھی کمی کی تو وزیراعظم عمران خان سے اجازت لینا ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی چیئرمین ایف بی آر اور افسران سے ملاقات کے بعد ایک دو روز میں ٹیکس ہدف کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔