Friday, May 17, 2024

ٹیکس وصولی ریاست کا حق، ہر حال میں وصول کرینگے، شوکت ترین

ٹیکس وصولی ریاست کا حق، ہر حال میں وصول کرینگے، شوکت ترین
November 8, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ٹیکس وصول کرنا ریاست کا حق، ہر حال میں ٹیکس وصول کریں گے۔

مشیر خزانہ شوکت ترین نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ریاست مدینہ وزیر اعظم کا وعدہ ہے، ایف بی آر کی ہراسمنٹ ختم کردی۔ آئندہ دو سال میں انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی ٹیکس کے سوا باقی تمام ٹیکس ختم کردونگا۔ مصنوعی ذہانت کے ذریعے لوگوں کی آمدنی کا اندازہ لگائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ بڑے بینکوں کی چھوٹے قرضے دینے کی استعداد ہی نہیں تھی، 72 سال میں چھوٹے قرضے نہیں دیئے گئے۔ 3 کروڑ لوگوں کو قرضے فراہم کرینگے، کسانوں کو بھی قرضے دیئے جا رہے ہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ شہری گھرانوں کو 5 لاکھ روپے تک قرض دیا جائیگا، ہر گھرانے کو اپنا گھر پروگرام کے تحت قرضے دیئے جا رہے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ملکی آبادی کا 60 فیصد 30 سال سے کم عمر نوجوانوں کا ہے، نوجوانوں کی استعداد کار کو بڑھانا ہے۔