Thursday, May 9, 2024

ٹیکس قوانین میں تبدیلی ، بزنس ریکارڈ میں ہر کسٹمر کا نام اور پتہ بتانا ہو گا

ٹیکس قوانین میں تبدیلی ، بزنس ریکارڈ میں ہر کسٹمر کا نام اور پتہ بتانا ہو گا
March 15, 2021

اسلام اباد (92 نیوز) ٹیکس قوانین میں تبدیلی کر دی گئی۔ بزنس ریکارڈ میں ہر کسٹمر کا نام اور پتہ بتانا ہو گا۔

ہر بزنس مین سے سیلز ٹیکس کا 6 سال کا ریکارڈ کسی بھی وقت طلب کیا جاسکے گا۔ 6 سال تک تمام متعلقہ ریکارڈ رکھنا لازم کر دیا گیا۔ ریکارڈ الیکٹرانک طریقے سے رکھنا اور پیش کرنا ضروری ہے۔ ریکارڈ طلبی کے 15 دن کے اندر پیش کرنا ہو گا۔ بصورت دیگر 5000 روپے ماہانہ پینلٹی لگے گی۔

ریکارڈ میں خریداری، امپورٹ اور سیل کی تفصیلات درج کرنا ہوگی۔ مال کی نوعیت، مقدار اور قیمت بتانا ہوگی۔ ادا کیئے گئے ٹیکس کی تفصیل بھی دینا ہوگی۔ صارف سے وصول شدہ ٹیکس رقم درج کرنا ہوگی۔ زیرو ٹیکس آئٹمز کا ریکارڈ الگ سے پیش کرنا ہو گا۔